ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چنتامنی میں جنتادل(ایس) کی مقبولیت سے 95فیصد مسلمان پارٹی میں شامل ہونے کا دعویٰ: محمد شفیق جنتادل ایس کے نائب صدر منتخب

چنتامنی میں جنتادل(ایس) کی مقبولیت سے 95فیصد مسلمان پارٹی میں شامل ہونے کا دعویٰ: محمد شفیق جنتادل ایس کے نائب صدر منتخب

Wed, 30 Aug 2017 12:39:55    S.O. News Service

 چنتامنی:30 /اگست(سید اسلم پاشا/ایس او نیوز)گزشتہ روز وارڈ نمبر 17کے کونسلر محمد شفیق جنتادل(ایس)کے ریاستی نائب صدر کی حیثیت سے منتخب ہونے پر رُکن اسمبلی جے کے کرشناریڈی کی رہائش گاہ پرجلسہ منعقد کیا گیا جسمیں نو منتخب نائب صدر محمد شفیق کی رُکن اسمبلی نے گلپوشی کرکے مٹھائی تقسیم کی پھر جنتادل(ایس)کے کئی کارکنان نے پٹاخے چھوڑتے ہوئےخوب جشن منایا نوجوانوں نے نعرے لگاتے ہوئے کہا کہ آنے والے اسمبلی انتخابات میں جے کے کرشناریڈی کی جیت یقینی ہے۔

جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے محمد شفیق نے کہا کہ حلقے میں جنتادل (ایس) کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے 95فیصد مسلمان پارٹی میں شمولیت اختیار کرچکے ہیں انتخابات سے پہلے بقیہ 5فیصد مسلمان بھی جنتادل(ایس)میں شامل ہوجائینگے کیونکہ رُکن اسمبلی جے کے کرشناریڈی نے کبھی بھی ذات پات کی بنیاد پر سیاست نہیں کی اور ان کے پاس خود مختیاری کی سیاست بھی نہیں ہے وہ ہر طبقہ کے لوگوں کو ساتھ لیکر چل رہے ہیں اور حلقہ کی ترقی میں کوئی بھی سیاست نہیں کررہے ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا  کہ کانگریس اور بی جے پی حکومتیں ریاست میں 224اسمبلی حلقوں میں کامیابی کے خواب دیکھ رہے ہیں جب کہ حقیقت میں 2018میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات میں جنتادل(ایس) اپنے بل بوتے پر دوبارہ برسراقتدار پر آئے گی ان کے مطابق ریاست کی عوام سابق بی جے پی حکومت کی بدعنوانی اور رشوت خوری اور موجودہ  کانگریس حکومت کی کار گردگی سے کافی بیزار ہوچکی ہے اس لئے  عوام تبدیلی کی خواہاں ہے اور وہ تبدیلی اور ترقی صرف جنتادل(ایس) حکومت ہی دے سکتی ہے۔

اس موقع پر رُکن اسمبلی جے کے کرشناریڈی نے  خطاب کرتے ہوئے کہا پچھلے چھ سالوں سے حلقے کے مسلمان میری حمایت کرتے آرہے ہیں اور آنے والے اسمبلی انتخابات میں بھی میری حمایت کریں گے کیونکہ میں نے حلقے کے مسلمانوں کو کچھ بھی ٹھیس نہیں پہنچایا اور میں نے دشمنی کی سیاست نہیں کی ہے، ان کے مطابق ہر طبقہ کا شخص ان کے  پاس آتا ہے اور جو کام ہے کراکر لے جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  چند سیاست دان میرے خلاف جھوٹے الزامات لگاکر مجھے بدنام کرنے کی کوشش بھی کررہے ہیں، لیکن میر ے خلاف جتنا چاہئے اُن کو بولنے دیں، مگر حلقے کے عوام ہمیشہ میری ہی حمایت کریں گے۔انہوں نے مزید کہا آج محمد شفیق کو جنتادل(ایس) نے ریاستی نائب صدر کا عہدہ دیا  ہے کیونکہ ان کے باپ دادا وغیرہ پہلے ہی سے جنتادل(ایس)پارٹی کے لئے خوب محنت کرتے آرہے ہیں امید ہے محمد شفیق حلقے میں جنتادل(ایس)کے قلعہ کو مزید مضبوط کریں گے۔

اس موقع پر جنتادل(ایس)تعلقہ صدر تلگوار راج گوپال جلیل صاحب ظہیر پاشاہ شیخٰ صادق رضوی افسر پاشاہ منورپاشاہ رحیم صاحب عبدالرشید آمری مبارک پاشاہ اکرم پاشاہ یونس پاشاہ الیاس پاشاہ اسٹانڈنگ کمیٹی کے چیرمین شری رامپا کونسلر پرکاش وینکٹ رونپا تجمل پاشاہ قریشی ندیم پاشاہ عبدالجبار آمری سمیت کئی دیگر لوگ موجود تھے۔


Share: